ابن مریم

by Other Authors

Page 196 of 270

ابن مریم — Page 196

۱۹۸ میں اشارہ ہے۔دوسرے بیرونی دشمن یعنی وہ لوگ جو رومی قوم میں سے متعصب تھے۔جن کو خیال تھا کہ یہ شخص سلطنت کے مذہب اور اقبال کا دشمن ہے۔ایسا ہی خدا نے آخری مسیح کے لئے دو دشمن قرار دئے۔ایک وہی جس کو اس نے یہودی کے نام سے موسوم کیا۔وہ اصل یہودی نہیں تھے۔جس طرح یہ مسیح جو آسمان پر عیسی بن مریم کہلاتا ہے دراصل عیسی نہیں بلکہ اس کا قلیل ہے۔دوسرے اس مسیح کے وہ دشمن ہیں جو صلیب پر غلو کرتے ہیں اور صلیب کی فتح چاہتے ہیں۔ce تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن۔جلد۱۷۔صفحہ ۳۰۴) ( x ) مریم عیسی سیح موسوی -: حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب سے اتارنے کے بعد حکیم نیکدیس ( جو منہد ریم یعنی یہودیوں کی مجلس اعظم کا ممبر تھا۔اور حضرت عیسی علیہ السلام کا خفیہ مرید تھا ) نے ایک مرہم تیار کی۔جو خوشبو دار چیزوں سے بنائی گئی تھی۔یوحنا باب 19 میں اس کا ذکر ہے۔اس مرہم کا نسخہ قانون بو علی سینا ( جلد ۳ صفحہ ۱۳۲ ) میں بھی درج ہے۔اس کے علاوہ طب کی بیسیوں کتابوں میں بھی پایا جاتا ہے جن میں سے بعض کے نام حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب " مسیح ہندوستان میں " میں تحریر فرمائے ہیں۔اس مرہم کے خواص جو نامور اطباء نے لکھے ہیں وہ یہ ہیں کہ یہ زخموں کو جلد بھرنے میں مدد دیتی ہے ، پیپ سے محفوظ کرتی ہے ، نیا گوشت پیدا کرنے میں مفید ہے ، اندرونی اور بیرونی سوجن کو دور کرتی ہے۔وغیرہ وغیرہ۔بو علی سینا جو کہ مشہور اور بے مثل حاذق طبیب تھے اس مرہم کو لاجواب قرار دیتے ہیں۔علم طب کی