ابن مریم

by Other Authors

Page 195 of 270

ابن مریم — Page 195

192 حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : چونکہ اس مسیح کا پیدا ہونا حق اور باطل کی تفریق کے لئے دنیا پر ایک آخری حکم ہے جس کے رو سے مسیح موعود حکم کہلاتا ہے۔اس لئے ناصرہ کی طرح جس میں تازگی اور سرسبزی کے زمانہ کی طرف اشارہ تھا۔اس مسیح کے گاؤں کا نام اسلام پور قاضی ما بھی رکھا گیا۔تا قاضی کے لفظ سے خدا کے اس آخری حکم کی طرف اشارہ ہو جس سے برگزیدوں کو دائمی فضل کی بشارت ملتی ہے اور تاسیح موعود کا نام جو حکم ہے اس کی طرف بھی ایک لطیف ایماء ہو۔اور اسلام پور قاضی ماجھی اس وقت اس گاؤں کا نام رکھا گیا تھا جبکہ بابر بادشاہ کے عہد میں اس ملک ماجھ کا ایک بڑا علاقہ حکومت کے طور پر میرے بزرگوں کو ملا تھا اور پھر رفته رفته یه حکومت خود مختار ریاست بن گئی۔اور پھر کثرت استعمال سے قاضی کا لفظ قاری سے بدل گیا اور پھر اور بھی تغیر پاکر قادیان ہو گیا۔غرض ناصرہ اور اسلام پور قاضی کا لفظ ایک بڑے پر معنی نام ہیں۔جو ایک ان میں سے روحانی سرسبزی پر دلالت کرتا ہے اور دوسرا روحانی فیصلہ پر جو مسیح موعود کا کام ہے۔(ستارہ قیصریہ۔روحانی خزائن۔جلد ۱۵۔صفحہ ۱۱۹) دشمن گروه ( ix) دود من سروه (۱۸) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : د عیسی مسیح کے دو گروہ دشمن تھے۔ایک اندرونی گروہ یعنی وہ یہودی جنہوں نے اس کو صلیب دے کر مارنا چاہا۔جن کی طرف سورہ فاتحہ میں یعنی آیت غَيْر الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ