ابن مریم

by Other Authors

Page 194 of 270

ابن مریم — Page 194

197 انگریزی ترجمہ کے ساتھ شائع کر دیا اور اس کا نام The odes of Solomon رکھا۔یہی مجموعہ بعد میں مسٹر جیمز ہملٹن چار لزور تھ James H۔Charlesworth نے اسی مذکورہ بالا نام سے مزید نوٹس کے ساتھ اور ترجمہ میں ترمیم کے ساتھ شائع کیا ہے۔بغض عیسائی علماء کے نزدیک یہ نظمیں قرن اول کی ہیں۔دوسرے علماء کے نزدیک یہ صحیفہ دوسری صدی کا ہے۔اس میں بعض نظموں میں حضرت مسیح علیہ السلام بول رہے ہیں اور بعض میں اور شاعر مخاطب ہیں۔(vii) ایک علامت میں مشابہت مسیح موسوی وہ حضرت عیسی علیہ السلام کے بارہ میں یہ پیش گوئی تھی کہ اپنے لبوں کے دم سے شریروں کو فنا کر ڈالے گا۔؟ "t (یسعیاه ۴۰۱۱) مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بھی یہی علامت بطور پیش گوئی احادیث میں درج ہے کہ : فلا يحل لكافر يجد من ريح نفسه إلا مات»۔(مشكاة، باب العلامات بين يد وساعة وذكر الدجال)۔کہ اس کے دم سے کافر ہلاک ہوں گے۔(viii) گاؤں کا نام