ابن مریم

by Other Authors

Page 184 of 270

ابن مریم — Page 184

JAY رکھا۔یہیں خدا تعالیٰ کا حضرت عیسی علیہ السلام سے یہ وعدہ تھا کہ آپ کے دشمن آپ کو قتل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے اور آپ اپنی طبعی وفات سے اس دار فانی سے کوچ کریں گے۔مسیح محمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی خدا تعالیٰ نے یہ بتایا تھا کہ دشمن تیرے خلاف ہر قسم کا مکر کریں گے۔وہ تیرے قتل کی کوشش بھی کریں گے۔مگر اني متوفيك ( تذکره - صفحه ۷۰۳) کہ میں ہی مجھے وفات دوں گا۔دشمن قتل کے منصوبے میں ہر گز کامیاب نہیں ہو سکتا۔ساتھ ہی آپ کو خدا تعالٰی نے یہ ضمانت بھی دی : الله يعصمك من الناس»۔(تذكرة ص ۲۸۰)۔يعصمك الله من الأعداء۔(تذكره ص ٤٤٩)۔کہ اللہ تعالیٰ تجھے لوگوں اور دشمنوں سے محفوظ رکھے گا۔اس مشابہت کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔” یہود کا فتنہ دو حصہ پر مشتمل تھا ایک وہ حصہ تھا جو حضرت عیسیٰ کے قتل کے لئے ان کے اپنے منصوبے تھے۔اور دوسرا وہ حصہ تھا کہ گورنمنٹ رومیہ کو حضرت عیسی کی گرفتاری اور قتل کے لئے افروختہ کرتے تھے۔سو ان دنوں میں بھی وہی معاملہ پیش آیا۔صرف فرق اتنا رہا کہ وہاں یہود تھے اور یہاں ہنود۔سو پہلا حصہ جو قتل کے لئے خانگی سازشیں ہیں ان کا نمونہ ایم۔آریش میشمرد اس کے اس مضمون سے معلوم ہوتا ہے جو اس نے اخبار آفتاب ہند مطبوعه ۱۸ مارچ ۱۸۹۷ء کے صفحہ ۵ پہلے کالم میں چھپوایا ہے۔جس کا عنوان یہ ہے۔”مرزا قادیانی خبر دار " اور پھر بعد اس کے لکھا ہے کہ ” بکری کی ماں کب تک خیر منا سکتی ہے۔آجکل ہنود کے خیالات مرزا قادیانی کی نسبت بہت -