ابن مریم

by Other Authors

Page 183 of 270

ابن مریم — Page 183

۱۸۵ میں قادیان جاؤں اور موقعہ پا کر مرزا کو قتل کر آوں۔تاکہ جھگڑا ہی مٹ جائے۔" اس پر مولوی صاحب نے جواب دیا کہ ”میاں ! ہم اس کی بھی کوشش کر چکے ہیں۔مگر کامیابی نہیں ہوئی۔" مولوی صاحب کے اس جواب پر مجھے خیال پیدا ہوا کہ جب اتنے بڑے مقتدر اور صاحب اثر شخص کی کوشش بھی مرزا صاحب کو قتل کرانے میں ناکام ثابت ہوئی تو پھر کوئی نہ کوئی بات ضرور ہے۔اور معلوم ہوتا ہے کہ خدائی نصرت ان کے ساتھ ہے۔بس اسی وقت میرا دل احمدیت کی طرف مائل ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔اور بالآخر مجھے قبول احمدیت کی سعادت حاصل ہو گئی۔مگر افسوس اس بات کا رہا کہ یہ سعادت مجھے حضرت مسیح موعود کی زندگی میں حاصل نہ ہوئی۔(سوانح محمد حسین۔حالات برادر اکبر چوہدری غلام حسین صاحب۔صفحہ ۵۶ ، ۵۷) ( ii ) ارادہ قتل کی خبر اور طبعی موت کا وعدہ : سیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے یہ بتایا تھا کہ مخالفین تجھ سے عناد اور عداوت کے باعث تجھے صلیب پر مارنے یا قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔لیکن وہ اپنے اس مکر میں کامیاب نہ ہو سکیں گے بلکہ انى متوفيك میں ہی تجھے وفات دوں گا۔تجھے ان کے مکروں اور ایذاء کے منصوبوں کے نتیجہ میں موت نہیں آسکتی۔پھر خدا تعالیٰ نے اس احسان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا وَإِذْ كَفَفْتُ بَنِي إِسْرَاء بِلَ عَنكَ لور لك اليلة که بنی اسرائیل کو (جو تیرے قتل کا ارادہ رکھتے تھے ) میں نے تجھ سے روکے