ابن مریم

by Other Authors

Page 176 of 270

ابن مریم — Page 176

IZA ساتھ اپنی یہ ابھی میری آنکھوں پر آہستہ آہستہ پھیر دی اور پھر میرے سر پر ہاتھ رکھ کر فرمایا ” بچی جاؤ اب خدا کے فضل سے تمہیں یہ تکلیف کبھی نہ ہوگی۔" مسماة امہ اللہ بی بی بیان کرتی ہے کہ اس کے بعد آج تک جب کہ میں ستر سال کی بوڑھی ہو چکی ہوں کبھی ایک دفعہ بھی میری آنکھیں دکھنے نہیں آئیں۔" چار تقریریں۔صفحہ ۳۶۵ ، ۳۶۶) خود حضرت مرزا بشیر احمد کی اپنی بینائی لوٹ آنے کا واقعہ ہے جو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یوں بیان فرمایا: بشیر احمد میرا لڑکا آنکھوں کی بیماری سے ایسا بیمار ہو گیا تھا کہ کوئی دوائی فائدہ نہیں کر سکتی تھی۔اور بینائی جاتے رہنے کا اندیشہ تھا۔جب شدت مرض انتہاء تک پہنچ گئی تب میں نے دعا کی تو الہام ہوا برق طفلي بشير - یعنی میرا لڑکا بشیر دیکھنے لگے گا تب اسی دن یا دوسرے دن وہ شفا یاب ہو گیا۔یہ واقعہ بھی قریباً سو آدمی کو معلوم ہو ہیں۔گا۔) حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن۔جلد ۲۲۔صفحہ ۲۴۰) ان کے علاوہ بھی متعدد واقعات ہیں جو طوالت کے ڈر سے چھوڑے جارہے ( iii ) بخار سے نجات دلانا مسیح موسوی حضرت عیسی علیہ السلام نے بخار سے تپتے ہوئے مریض کو باذن الہی شفاء بخشی۔چنانچہ لکھا ہے۔یسوع نے پطرس کے گھر میں آکر اس کی ساس کو آپ میں پڑا