ابن مریم — Page 175
کروں۔انہوں نے اس سے کہا اے خداوند ! یہ کہ ہماری آنکھیں کھل جائیں۔یسوع کو ترس آیا اور اس نے ان کی آنکھوں کو چھوا اور وہ فوراً بینا ہو گئے۔مسیح محمدی متی ۲۰ : ۲۹ تا ۳۴) حضرت مرزا بشیر احمد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک ایسے ہی معجزے کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: مسماۃ المہ اللہ بی بی سکنہ علاقہ خوست ، مملکت کابل نے مجھ سے بیان کیا کہ بچپن میں آشوب چشم کی سخت شکایت ہو جاتی تھی اور آنکھوں کی تکلیف اس قدر بڑھ جاتی تھی کہ انتہائی درد اور سرخی کی وجہ سے آنکھ کھولنے تک کی طاقت نہیں رہتی تھی۔اس کے والدین نے اس کا بہت علاج کرایا۔مگر کچھ افاقہ نہ ہوا اور تکلیف بڑہتی گئی۔ایک دن جب اس کی والدہ اسے پکڑ کر اس کی آنکھوں میں دوائی ڈالنے لگی تو وہ ڈر کر یہ کہتے ہوئے بھاگ گئی کہ میں تو حضرت صاحب سے دم کراؤں گی۔چنانچہ وہ بیان کرتی ہے کہ میں گرتی پڑتی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے گھر پہنچ گئی۔اور حضور کے سامنے جا کر روتے ہوئے عرض کیا کہ میری آنکھوں میں سخت تکلیف ہے۔اور درد اور سرخی کی وجہ سے میں سخت بے چین رہتی ہوں اور اپنی آنکھیں تک کھول نہیں سکتی۔آپ میری آنکھوں پر دم کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھا تو میری آنکھیں خطرناک طور پر ابلی ہوئی تھیں۔اور میں درد ، بے چین ہو کر کراہ رہی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی انگلی پر اپنا تھوڑا سا لعاب دہن لگایا اور ایک لمحے کے لئے رک کر (جس میں شاید حضور دل میں دعا کر رہے ہوں گے) بڑی شفقت کے