ابن مریم — Page 174
اسی طرح نواب سردار محمد علی خان رئیس مالیر کوٹلہ کا بیٹا ، جس کو لاعلاج قرار دیا جا چکا تھا ، اور بظاہر اس کی موت یقینی اور تقدیر مبرم معلوم ہوتی تھی۔گویا وہ موت کے منہ میں تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا سے اسی دم روبصحت ہوا۔(تفصیل ملاحظہ فرمائیں۔حقیقۃ الوحی- روحانی خزائن۔جلد ۲۲۔صفحہ ۸۸، (A9 نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بڑے بھائی مرزا غلام قادر ایک مرتبہ بالکل مردہ کی حالت کو پہنچ گئے تھے۔صرف ہڈیاں ہی ہڈیاں رہ گئی تھیں۔انہیں لاعلاج قرار دے دیا گیا تھا۔سب مایوس تھے۔مگر حضور علیہ السلام کی دعا سے باذن الہی وہ صحت یاب ہو گئے۔(تفصیل دیکھیں۔حقیقت الوحی- روحانی خزائن۔جلد ۲۲ - صفحہ ۲۶۶) اسی مشابہت کے ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: میں یقیناً جانتا ہوں کہ معجزات احیائے موتی حضرت عیسی علیہ السلام اس سے زیادہ نہ تھے۔میں خدا کا شکر کرتا ہوں کہ اس قسم کے احیاء موتی بہت سے میرے ہاتھ سے ظہور میں آچکے ہیں۔" ) حقیقۃ الوحی- روحانی خزائن۔جلد ۲۲ - صفحہ ۸۹ ) (ii) بینائی دینا se مسیح موسوی : حضرت عیسی علیہ السلام نے باذن الہی آنکھوں کو اچھا کیا۔انجیل میں کئی واقعات درج ہیں۔ان میں سے ایک ملاحظہ ہو: اندھوں نے جو راہ کے کنارے بیٹھے تھے یہ سن کر کہ یسوع جا رہا ہے چلا کر کہا۔اے خداوند ابن داود ! ہم پر رحم کر۔۔۔۔۔۔ليسوع نے کھڑے ہو کر انہیں بلایا اور کہا تم کیا چاہتے ہو کہ تمہارے لئے