ابن مریم

by Other Authors

Page 163 of 270

ابن مریم — Page 163

۱۶۵ کلارک کے روبرو مجھ کو کہا کہ میں آپ پر کوئی الزام نہیں لگاتا۔(کتاب البریہ روحانی خزائن۔جلد ۱۳۔صفحہ ۴۵) (۱۷) چور بھی ساتھ پیش ہوا مسیح موسوی حضرت مسیح علیہ السلام کے اس مقدمہ کے ساتھ ایک یہودی چور جس کا نام برابا تھا، کا مقدمہ بھی پیش کیا گیا۔(لوقا ۲۳ : ۱۸) سیح محمدی اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقدمہ کی سماعت کے وقت بھی ایک چور کا مقدمہ پیش کیا گیا۔چنانچہ حضور علیہ السلام اس مشابہت کے بارہ میں فرماتے ہیں۔جس روز مسیح نے صلیبی موت سے نجات پائی ، اس روز اس کے ساتھ ایک چور گرفتار ہو کر مزا یاب ہو گیا تھا۔ایسا ہی میرے ساتھ بھی اسی تاریخ یعنی ۲۳ اگست ۱۸۹۷ء کو اسی گھڑی میں جب میں بری ہوا تو مکتی فوج کا ایک عیسائی بوجہ چوری گرفتار ہو کر اسی عدالت میں پیش ہوا۔کتاب البریہ - روحانی خزائن۔جلد ۱۳- صفحه ۴۵) (۷) بغاوت کا الزام مسیح موسوی : حضرت مسیح علیہ السلام پر الزام ثابت کرنے کے لئے یہودیوں نے یہ شور مچایا تھا کہ اسے ہم نے اپنی قوم کو بہکاتے اور قیصر کو خراج دینے سے منع کرتے اور اپنے آپ کو مسیح بادشاہ کہتے پایا۔" "