ابن مریم

by Other Authors

Page 158 of 270

ابن مریم — Page 158

17+ صاحب کی طرف منسوب کرتے ہیں ، میرے پاس اس بات کے یقین کرنے کے لئے خاص وجہ تھی کہ میری جان لینے کے لئے کوئی نہ کوئی کوشش کی جائے گی۔اللہ تعالی نے ان کے مکرو فریب کا بھانڈا ایسے رنگ میں پھوڑا اور اس کی حقیقت ایسے طریق سے آشکارا کی کہ کسی کو اس جھوٹ کی حمایت میں کھڑے رہنے کی تاب نہ رہ سکی۔بلکہ مکر کرنے والوں کو خود شرمندہ ہونا پڑا۔اور خود مستغیث یعنی ڈاکٹر کلارک کو بھی اپنی خیر اسی میں نظر آئی کہ وہ استغاثہ کو واپس لیں۔چنانچہ اس کی درخواست پر حاکم کو یہ لکھنا پڑا "Dr۔Clark states he wishes to resign the post of prosecutor۔" ہے۔یعنی ڈاکٹر کلارک بیان کرتا ہے کہ وہ مستغیث ہونے سے دستبردار ہوتا اور آخر کار حاکم نے ۲۳ اگست کو یہ فیصلہ سنایا کہ " ہم کوئی وجہ نہیں دیکھتے کہ کہ غلام احمد سے حفظ امن کے لئے ضمانت لی جائے یا یہ کہ مقدمہ پولیس کے سپرد کیا جائے۔لہذاوہ بری " کئے جاتے ہیں۔؟ اس طرح وہ پیش گوئی جس کی اطلاع اللہ تعالی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بذریعہ وحی دی تھی بڑی آب و تاب سے پوری ہوئی کہ وبعزتي وجلالي إنك أنت الأعلى، ونمزق الأعداء كل ممزق ومكر اولئك هو يبور۔إنا نكشف السر عن ساقه يومئذ يفرح المؤمنون]۔کہ مجھے اپنی عزت اور اپنے جلال کی قسم ہے کہ تو ہی غالب ہے۔اور ہم دشمنوں کو پاره پارہ کر دیں گے۔یعنی ان کو ذلت پہنچے گی اور ان کا مکر ہلاک ہو جائے گا۔اور