ابن مریم

by Other Authors

Page 6 of 270

ابن مریم — Page 6

وارد ہوا ہوا ہے اس کی تین وجوہات ہیں۔:- اول یہ کہ غلبہ اسلام ، ادیان باطلہ کے رد ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام و مرتبہ کے اظہار اور بنی نوع انسان کی خوش حالی و بہبود کے لئے عظیم۔الشان نعمت ہے۔دوم : یہ کہ وہ زمینی اسباب سے منقطع ہو گا۔مثلا حکومت ، ریاست اور جنگی وسائل اس کے ساتھ نہ ہوں گے۔وہ اس وقت آئے گا جب اسلام کی قوت و عظمت اور شان شوکت ختم ہو چکی ہو گی یہ حالت مسلم جاذب رحمت و نصرت نہ رہے گی۔اس کا دامن صدق و صفا اور تبتل و دعا سے تہی ہو چکا ہو گا۔بجائے اس کے کہ وہ مسیح موعود کا مددگار و انصار بن کر تائید دین الہی میں شامل ہو وہ اس کا مخالف ہو جائے گا۔تب خدا تعالیٰ اس کی آسمان سے اس طرح مدد فرمائے گا کہ اس کے شامل حال کسی بادشاہت یا سلطنت و حکومت کی طاقت نہ ہوگی۔خالصہ نصرت خداوندی اس کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔ملائکہ اس کی مدد کے لئے آئیں گے اور اس کی حفاظت و اعانت ان کا مشن ہو گا۔وہ فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے ہو گا۔یعنی اس کے تمام فرائض منصبی تائید و نصرت ملائکہ سے سرانجام پائیں گے، نہ کہ زمینی اسباب سے۔آسمانی اسباب اس کے ہمراہ ہوں گے گویا وہ آسمانی ہے اور وہیں سے آیا ہے۔سوم : اس کی شہرت ، تبلیغ اور دعوت بہت تھوڑے وقت میں دنیا کے کناروں تک پہنچ جائے گی۔کیونکہ جو چیز آسمان سے اترے دور و نزدیک کا ہر شخص ! آسانی سے سیکھ لیتا ہے۔آسمان سے بجلی کا گرنا ہر کوئی مشاہدہ کر لیتا ہے۔بعینہ مسیح موعود کی آمد سے ہر کوئی اطلاع پائے گا کہ گویا وہ آسمان سے اترا ہے۔قرآن و حدیث کا فیصلہ