ابن مریم

by Other Authors

Page 75 of 270

ابن مریم — Page 75

42 جس طرح موسی نے توریت میں لکھا کہ یہودا کی سلطنت جاتی رہے گی جب تک مسیح نہ آوے۔اسی طرح مثیل موسیٰ محمد مصطفے اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسے وقت میں سلسلہ محمدیہ کا مسیح آئے گا جبکہ رومی طاقتوں کے ساتھ اسلامی سلطنت مقابلہ نہیں کر سکے گی اور کمزور اور پست اور مغلوب ہو جائے گی اور ایسی سلطنت زمین پر قائم ہوگی جس کے مقابل پر کوئی ہاتھ کھڑا نہیں ہو سکے گا۔(تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد۱۷ - صفحه ۳۰۴ ، ۳۰۵) ( ii ) مذہبی حالت سیح موسوی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بعثت کے وقت یہود مذہبی لحاظ سے انتہائی پستی کی طرف مائل تھے۔لکھا ہے۔اور جب مذہب کی طرف رخ کرتے ہیں تو نہ ہی عالم میں بھی بڑی تبدیلی اور عجیب طرح کا تنزل نظر آتا ہے۔" اور صفحہ ۶۴ پر ہے۔(حیات مسیح۔صفحہ ۵۷) قوم یہود کی اس وقت دینی اور اخلاقی حالت نہایت ردی ہو رہی (حیات المسیح۔صفحہ ۶۴) مسیح محمدی اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت مسلمانوں کی حالت مذہبی لحاظ سے نا گفتہ بہ تھی۔دینی اور اخلاقی اقدار کا کہیں بھی وجود نظر نہیں آتا تھا چنانچہ مولانا حالی نے اپنی مسدس میں اس مذہبی پستی اور زوال کا اس طرح اظہار کیا ہے کہ۔