ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 76 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 76

ابن سلطان القلم ~ 76 ~ ایک دفعہ آپ نے اپنے معمول کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے مرزا سلطان احمد صاحب کی ایک کتاب کا ذکر کیا تو حضور نے فرمایا: ”مرزا سلطان احمد سے کہو کہ خدا سے صلح کر لے“ لیکن صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کو حضرت اقدس علیہ السلام کی زندگی میں اپنے مقدس باپ کی بیعت کا موقع میسر نہ آیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے انتقال کے بعد خلافتِ اولیٰ کا زمانہ آیا۔مگر اب بھی حضرت خلیفہ المسیح اوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے خاص عقیدت کے باوجود صاحبزادہ صاحب سلسلہ احمدیہ میں داخل نہ ہوئے۔اس کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی خلافت کا دور شروع ہوگیا اور اب بظاہر مرزا سلطان احمد کے حق کی طرف آنے کا امکان یکسر ختم ہو گیا۔کیونکہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی آپ کے چھوٹے بھائی تھے اور باہم عمر کا تفاوت اس درجہ تھا کہ مرزا سلطان احمد صاحب کی شادی انھی دنوں میں ہوئی تھی جن دنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دوسری شادی ہوئی تھی۔چنانچہ وہ خود بھی حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی سے خلافتِ ثانیہ کے ابتدا میں یہ تذکرہ کیا کرتے تھے کہ بڑے مرزا صاحب زندہ ہوتے تو میں ان کی بیعت کر لیتا۔اب میں اپنے چھوٹے بھائی کی بیعت کیا کروں۔چنانچہ اسی تذبذب میں خلافت ثانیہ کے بھی ۱۵ سال گزر گئے اور عمر کا آخری حصہ آ پہنچا۔ہاتھ پاؤں جواب دے گئے اور پاؤں کو بآسانی ہلانے کی سکت بھی باقی نہ رہی کہ یکایک