ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 47 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 47

ابن سلطان القلم ~ 47 ~ دار العوام میں سوال و جواب اور چہ میگوئیاں ہوئیں۔لوگوں کا خیال تھا کہ مرزا صاحب کی پنشن اور سرکار کے عطا کیے ہوئے مربع جات ضبط ہوں گے اور معتوب ٹھہرائے جائیں گے، مگر آپ نے کسی بات کی پروا نہ کی اور آخر میں یہ سب افواہیں بھی بے بنیاد ثابت ہوئیں۔طور ترک موالات کے ہنگامے ٹھنڈے پڑ گئے تو گورنر پنجاب نے ایک ملاقات میں مرزا سلطان احمد صاحب سے کہا کہ آپ گوجرانوالہ کا انتظام ٹھیک پر نہ کر سکے۔مرزا صاحب اس کے جواب میں بولے کہ لاہور میں تو Your Excellency بنفس نفیس موجود تھے پھر بھی یہاں کے ہنگاموں کو نہ روک سکے۔آپ یہاں روکتے تو یہ ہنگامے وہاں نہ پہنچتے۔مرزا صاحب کے اس جرأت مندانہ معقول جواب پر لاٹ صاحب خفیف ہو کر رہ گئے۔' صاف گوئی اور بے باکی: مکرم فقیر سید وحید الدین صاحب بیان کرتے ہیں: انگریز حکومت نے جب پنجاب میں مارشل لا نافذ کیا ہے تو وہ بڑی سختی اور شدید آزمائش کا زمانہ تھا۔امر تسر ، لاہور، گوجرانوالہ اور حافظ آباد کے باشندوں پر سب سے زیادہ سختی کی گئی۔میں اُس زمانے میں نویں جماعت میں پڑھتا تھا۔بڑے تشدد اور جبر و استبداد کا دُور تھا۔برطانوی ملوکیت چنگیزیت پر انجمن «صفحه ۱۳۸، ۱۳۷ از فقیر سید وحید الدین صاحب۔آتش فشاں پہلی کیشنز لاہور، نیرنگِ خیال جوبلی نمبر۔مئی، جون ۱۹۳۴ء صفحہ ۲۸۸،۲۸۷