ابنِ سلطانُ القلم — Page 18
ابن سلطان القلم ~ 18 ~ چنانچہ یہ رؤیا اس طرح پوری ہوئی کہ اواخر فروری ۱۹۰۶ء میں اس رؤیا کے قریباً ساڑھے چھ سال بعد حضرت مرزا عزیز احمد صاحب ابن حضرت مرزا سلطان احمد صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کر کے جماعت میں داخل ہو گئے۔اس رویا میں عزیز احمد کو حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کی طرف منسوب کرنے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ نہ صرف حضرت مرزا عزیز احمد صاحب بلکہ حضرت مرزا سلطان احمد صاحب بھی حضور کی بیعت میں داخل ہو کر جسمانی رشتہ کے علاوہ روحانی طور پر بھی فرزندی میں داخل ہو جائیں گے۔سو الحمد للہ کہ حضرت ممدوح بھی ۲۵ دسمبر ۱۹۳۰ء کو اپنے چھوٹے بھائی حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے ہاتھ پر بیعت کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں داخل ہو گئے۔حضرت مرزا عزیز احمد صاحب کی شادی اور اولاد: حضرت مرزا عزیز احمد صاحب نے دو شادیاں کیں: پہلی شادی جنوری ۱۹۱۱ء میں مکرمہ شریفہ بیگم صاحبه دختر مرزا اسلم بیگ صاحب لاہور سے ہوئی، جو تین بچے چھوڑ کر فوت ہو گئیں: (۱) مرزا سعید احمد صاحب (۱۳ جنوری ۱۹۳۸ء کو دورانِ تعلیم لندن میں وفات پائی) | الحکم ۱۰/ مارچ ۱۹۰۶ء صفحه ۱