ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 19 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 19

ابن سلطان القلم ~ 19 ~ (۲) صاحبزادی نصیرہ بیگم صاحبہ اہلیہ مرزا ظفر احمد صاحب مرحوم (۳) مرزا مبارک احمد صاحب (۲۳ جولائی ۱۹۴۲ء کو لاہور میں فوت ہوئے۔) حضرت مرزا عزیز احمد صاحب کی پہلی بیوی کے انتقال کے بعد مارچ ۱۹۳۰ء میں آپ کی دوسری شادی حضرت میر محمد اسحق صاحب رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی محترمہ سیدہ نصیرہ بیگم صاحبہ سے ہوئی جن کے بطن سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو چار صاحبزادیاں اور دو صاحبزادے عطا فرمائے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:' (۱) محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب: ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمدیہ پاکستان و امیر مقامی۔سابق صدر مجلس انصار اللہ پاکستان۔(۲) صاحبزادی ریحانه باسمه صاحبہ اہلیہ محترم سید احمد ناصر صاحب ابن حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ عنہ (۳) محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب: ناظر دیوان صدر انجمن احمد یہ پاکستان، سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ وسابق صدر مجلس انصار اللہ پاکستان۔(۴) صاحبزادی در شہوار دردانہ صاحبہ اہلیہ محترم ملک فاروق احمد صاحب ابن محترم ملک عمر علی صاحب مرحوم آف ملتان (۵) صاحبزادی عتیقہ فرزانہ صاحبہ اہلیہ محترم مرزا اور میں احمد صاحب ابن محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ا روزنامه الفضل ربوه ۲۸ جنوری ۱۹۷۳ء