ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 9 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 9

ابن سلطان القلم ~ و ~ حالانکہ میں پڑھنے میں بے پروا تھا۔ممکن ہے آپ اپنے والد بزرگوار سے اور ہے۔بھی کسب فیض کرتے، لیکن آپ کے دادا محترم مرزا غلام مرتضی صاحب نے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس خیال کی بنا پر پڑھنے سے روک دیا کہ کہیں آپ بھی حضرت اقدس کی طرح صرف دین کے ہو کے نہ رہ جائیں اور آپ ہی کے رنگ میں رنگین نہ ہو جائیں۔' حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے مشاغل دینیہ کے علاوہ اپنے پاس آنے والے بچوں کو نماز، درود شریف اور دوسرے احکام دین کی عملی تعلیم دیا کرتے تھے اور اس کے علاوہ بعض لوگوں کو متعارف کتب کے سبق بھی پڑھا دیا کرتے تھے۔ان پڑھنے والوں میں حضرت مرزا سلطان احمد صاحب بھی ایک وقت تک آپ سے بعض در سی کتب عربیہ پڑھا کرتے تھے۔۲ حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب بیان فرماتے ہیں: ”حضور نے اگر چہ خود با قاعدہ اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دی، لیکن ابتدائی ایام میں جبکہ اللہ تعالیٰ کی وحی سے آپ مامور ہو کر ابھی مبعوث نہ ہوئے تھے ، خان بہادر مرز اسلطان احمد صاحب کو یہ سعادت حاصل ہوئی۔خان بہادر نے مجھے بتایا کہ میں کتابیں سرھانے رکھ کر سو جایا کرتا تھا، بہت محنتی نہ تھا، لیکن سبق سمجھ لیا اور کچھ یاد بھی رکھا۔حضرت مسیح موعود میرا آموختہ سنا بھی کرتے تھے اور میں بھول بھی جاتا تھا، مگر یہ کبھی نہیں ہوا کہ ا سیرت المہدی حصہ اوّل صفحه ۱۹۷، ۱۹۸ حیات احمد جلد اول، صفحہ ۳۱۹۔جدید ایڈیشن