ابنِ سلطانُ القلم — Page 8
ابن سلطان القلم ~ 8 ~ لاہور سے شائع ہونے والے معروف علمی وادبی رسالہ ”نیرنگ خیال“ جو بلی نمبر کی مئی، جون ۱۹۳۴ء کی اشاعت میں آپ کے حصول تعلیم کی مزید تفصیلات بیان ہوئی ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے کہ صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کچھ دنوں تک دیوبند میں بھی پڑھتے رہے اور دیوبند ہی سے سے نکل کر گھر والوں کی اطلاع کے بغیر آپ نے سرکاری نوکری بھی کر لی تھی۔دہلی میں بھی اسی سلسلہ حصولِ تعلیم میں آپ کا قیام رہا۔۱۸۹۹ء میں جب آپ پہلی بار بسلسلہ ملازمت لاہور وارد ہوئے تو ان دنوں میں آپ نے حصولِ تعلیم کے بارہ میں کہا تھا کہ آپ نے شاہی طریقہ سے تعلیم نہیں پائی بلکہ طالبعلمی کی ہے۔آپ دہلی کی کسی مسجد میں رہتے تھے اور تعلیم پاتے تھے۔والد بزگوار سے کسب فیض: بچپن میں آپ نے اپنے والد ماجد یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بھی چند کتب سبقا پڑھی تھیں، جن میں تاریخ فرشتہ، نحو میر اور گلستان و بوستان شامل ہیں۔آپ خود بیان کرتے ہیں کہ والد صاحب کبھی کبھی پچھلا پڑھا ہوا سبق سنا بھی کرتے تھے مگر پڑھنے کے متعلق مجھ پر کبھی ناراض نہیں ہوئے، ا یہ تاریخ درست معلوم نہیں ہوتی، کیونکہ اپریل ۱۸۹۰ء میں جب حضرت مسیح موعود علاج کی غرض سے لاہور تشریف لے گئے تھے تو اس وقت حضرت مرزا سلطان احمد صاحب وہاں نائب تحصیلدار تھے۔دیکھیں : حیات احمد جلد سوم صفحہ ۹۲۔(مؤلف) ۲ نیرنگ خیال جوبلی نمبر مئی، جون ۱۹۳۴ء صفحہ ۲۸۵،۲۸۶