ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 233 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 233

۲۲- دل سوز (ناول): ابن سلطان القلم ~ 233 - ~ یہ ناول صفدر نامی ایک شخص کی داستانِ عشق ہے، جس کی محبوبہ کا نام شائشتہ ہے۔صفدر کا کتا بیٹی دونوں کے مابین قاصد کا کام کرتا ہے۔بعض حاسد مخالفت کرتے ہیں۔صفدر سکتہ یا قومہ میں چلا جاتا ہے۔سب اس کو مردہ سمجھ کر کفن دفن کی تیاری کرتے ہیں، لیکن وہ مردہ نہیں ہوتا اور ڈاکٹر ہارو کے علاج سے شفایاب ہو جاتا ہے۔آخر پر صفد ر اپنی محبوبہ سے ملاقات کر لیتا ہے۔اس ناول کی سن تالیف ۱۸۹۶ء ہے اور مطبع کرشن چند لا ہور ہے۔۲۳- یاد گار حسین: یہ رسالہ ، جس کے ۹۶ صفحات ہیں، محرم الحرام ۱۳۴۱ھ میں مرغوب ایجنسی لاہور نے کپور آرٹ پر نٹنگ ورکس لاہور سے چھپوایا۔زیاد گارِ حسین، شہادتِ حضرت امام حسین پر عالمانہ بحث ہے، جس میں اول شہادت کی ماہیت بیان کی گئی ہے، پھر شہادت امام حسین کی فضیلت بیان کی ہے اور بتایا ہے کہ یہ شہادت دراصل حضرت اسماعیل کی قربانی کی تکمیل ہے۔فضیلت شہادتِ حسین ہی کے ضمن میں غیر مسلم محققوں کے تاثرات بیان کر کے ثابت کیا ہے کہ اس واقعہ سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔مثلا: مسٹر جیمس کا کرن صاحب کی رائے جو انھوں تاریخ چین میں درج کی ہے۔نیز مسٹر گبن کی رائے جو انھوں نے اپنی کتاب گبز رومن ایمپائر “ کی جلد 9 کے صفحہ ۳۴۶ پر بیان کی