ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 207 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 207

ابن سلطان القلم ~ 207۔~ راحت کے ساتھ کرتا ہے اسی طرح آپ ایسا ایک صحیح الخیال فلاسفر اپنے خیالات کی لذت سے متمتع ہوتا ہے، مدح ہو یا نہ ہو۔آپ کی تصنیفاتِ حال میں ”کتاب النساء فی الاسلام“ نہایت عمدہ کتاب ہے۔قومی اور مذہبی لٹریچر میں نہایت قیمتی اضافہ ہے۔اس لائق ہے کہ انگریزی میں ترجمہ ہو۔“ (صفحہ ۲۶-۲۷) (۳) جناب اکبر الہ آبادی نے ۱۳ مئی ۱۹۱۷ء کو بذریعہ مکتوب الفاظ میں آپ کو خراج تحسین ادا کیا: ”آپ کے چند لفظ بحر معنی کی ہزاروں موجوں کا جوش دکھاتے ہیں۔“ (صفحہ ۴۸) (۴) لسان العصر نے ۳۱ اکتوبر ۱۹۱۸ء کے گرامی نامہ کا آغاز ہی ان سنہری الفاظ سے کیا: ”آپ کی تصانیف کا کیا پوچھنا نہایت واضح، قرآن کے موافق، مذاق اسلامیہ کے مطابق، اللہ جزائے خیر دے۔“ (صفحہ ۵۵) آپ کی جملہ کتب کی فہرست: حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کی بعض کتب کے آخر میں آپ کی جملہ كتب مطبوعہ و غیر مطبوعہ کی فہرستیں شائع شدہ ہیں۔سب کو یکجا کرنے سے آپ کی کل کتب ۵۹ بنی ہیں، لیکن خاکسار کا ذاتی خیال یہ ہے کہ ان میں سے بعض کتابوں کے نام مختلف جگہوں یا فہرستوں میں مختلف درج ہو گئے ہیں۔مثلاً ” ایک اعلیٰ ہستی“ اور ”ہستی مطلق ایک ہی کتاب کے دو نام معلوم ہوتے ہیں۔”چند نظمیں“ اور ”چند نثر نما ا الفضل ۱۶ جنوری ۲۰۰۵ء