ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 179 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 179

ابن سلطان القلم ~ 179 - نہایت اعلیٰ درجے کے عالمانہ خیالات کا اظہار فرمایا ہے۔ہم اس سبق آموز اخلاقی سبجیکٹ (موضوع) کو نہایت شکریہ کے ساتھ ایشیا کے صفحات کی زینت بناتے ہیں اور آئندہ آپ کی شفقت سے امید کرتے ہیں کہ اسی طرح ہمیں کوئی نہ کوئی مفید سبق دیتے رہیں گے۔(ایڈیٹر ) دماغ نکتہ آفرین اور قلم ندرت رقم: دو رسالہ ”مخزن لاہور آپ کے مضمون ”کھیل“ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتا ہے: یہ مضمون ہمارے محترم قلمی معاون خان بہادر مرزا سلطان احمد خان صاحب ممبر مال کونسل آف ایجنسی ریاست بہاولپور کے دماغ نکتہ آفرین اور قلم ندرت رقم کا چکیدہ ہے اور ایسے ہی مضامین کی ملک کو ضرورت بھی ہے جن سے نئی نئی امنگوں کا اُبھار ہو تا اور دماغوں میں جدت کا نور پر تو فگن ہو سکتا ہے۔آپ کا نام علمی وادبی دنیا میں محتاج تعریف نہیں: ،، رسالہ ”منروا“ رقم طراز ہے: ”جناب مرزا سلطان احمد خان صاحب بی اے اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر کا نام نامی علمی وادبی دنیا میں محتاج تعریف نہیں۔آپ باوجود ایک اعلیٰ اور ذمہ وار افسر ہونے کے تھوڑا بہت وقت نکال کر اپنے عالمانہ اور فلسفیانہ خیالات سے علم دوست ا رسالہ ایشیا امرتسر، نومبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۳ ۲ رسالہ مخزن لاہور، نومبر ۱۹۱۱ء صفحہ ۱۵۔ایڈیٹر شیخ عبد القادر صاحب بی اے