ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 132 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 132

ابن سلطان القلم ~ 132 ~ ہونا اور بیعت خلافت کرنا اور اسی حالت میں وفات پا کر بہشتی مقبرہ میں دفن ہونا بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا نشان ہے۔166 یہاں مکرم محترم غلام احمد خان صاحب ایڈووکیٹ سابق امیر جماعت احمدیہ پاکپتن کا تحریر کردہ مضمون ختم ہو جاتا ہے۔اسی موضوع سے متعلق مزید کچھ روایات ذیل میں درج کی جاتی ہیں۔ایک فرشتہ سلطان احمد کالباس پہن کر کھڑا ہے: ۴ اپریل ۱۹۰۵ء کو ایک زور آور زلزلے کا نشان ظاہر ہوا جس کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے علاوہ دیگر پیشگوئیوں کے ۳/ اپریل ۱۹۰۵ء کو ایک رؤیا بھی دیکھی جو آپ نے کئی ایک کو سنائی۔ملفوظات جلد چہارم۔میں یہ رؤیا اس طرح مذکور ہے: / اپریل ۱۹۰۵ ء - رؤیا دیکھا کہ مرزا نظام الدین کے مکان پر مرزا سلطان احمد کھڑا ہے اور سب لباس سر تا پا سیاہ ہے۔ایسی گاڑھی سیاہی کہ دیکھی نہیں جاتی۔اسی وقت معلوم ہوا کہ یہ ایک فرشتہ ہے جو سلطان احمد کا لباس پہن کر کھڑا ہے۔اس وقت میں نے گھر میں مخاطب ہو کر کہا کہ یہ میرا بیٹا ہے۔تب دو فرشتے اور ظاہر ہو گئے اور تین کرسیاں معلوم ہوئیں اور تینوں پر وہ تین فرشتے بیٹھ گئے اور بہت تیز قلم سے کچھ لکھنا شروع کیا جس کی تیز آواز سنائی دیتی تھی۔اُن کے اس طرز کے لکھنے میں ایک رعب تھا۔میں پاس کھڑا ہوں کہ بیداری ہو گئی۔" 1 الفضل قادیان مورخه ۴/ اگست ۱۹۳۱ء صفحه ۶ ۲ ملفوظات جلد چہارم صفحه ۲۵۵