ابنِ سلطانُ القلم — Page 85
ابن سلطان القلم ~ 85 - حضور" کی تعلیم کی بجا آوری کی تاب نہیں رکھتا: محترم ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب مزید فرماتے ہیں: ~ آپ کی احمدیت سے وابستگی اس واقعہ سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ چند مخلص احمدی احباب جو آپ سے دوستانہ اور بے تکلفانہ تعلق رکھتے تھے آپ کی خدمت میں وفد کے طور پر حاضر ہوئے تاکہ انھیں حلقہ احمدیت میں لانے کی کوشش کریں۔آپ نے ان کی باتوں کو سن کر فرمایا: میں اپنے والد صاحب کے مقام کو آپ سے زیادہ جانتا ہوں۔ظاہری بیعت سے جو ڑ کا چلا آ رہا ہوں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں حضور علیہ السلام کی فرمودہ تعلیم کی بجا آوری کی تاب و تواں اپنے اندر نہیں رکھتا۔“ آپ کی روح احمدیت کو قبول کیے ہوئے تھی: حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب فرماتے ہیں: حضرت مرزا سلطان احمد صاحب جو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پہلی زوجہ محترمہ کے بطن سے تھے، نے ایک لمبے عرصے تک کھلے طور پر احمدیت قبول کرنے کا اعلان نہ کیا تھا لیکن آپ کی روح احمدیت کو قبول کیے ہوئے تھی۔آپ نہایت درجہ فہیم، علم دوست اور بلند اخلاق کے ا ایاز محمود۔صفحہ ۱۷۶