ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 84 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 84

ابن سلطان القلم ~ 84 میری حالت ایسی نہیں کہ بیعت کو نبھا سکوں: مکرم چودھری سعید احمد صاحب عالمگیر افسر خزانہ صدر انجمن احمد یہ تحریر کرتے ہیں کہ حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب نے فرمایا: ”حضرت والد صاحب جب میانوالی میں مال افسر تھے اور ابھی انھوں نے بیعت نہیں کی تھی ان کے پاس قادیان کے دو دوست بطور خدمت گار کے رہتے تھے۔یعنی مکرم فضل الدین صاحب والد حسن دین صاحب درویش قادیان اور قاضی علی محمد صاحب ولد قاضی نور محمد صاحب۔یہ دونوں اصحاب مخلص اور جو شیلے احمدی تھے۔یہ حضرت والد صاحب کو ہر وقت تبلیغ کرتے رہتے تھے اور مجبور کرتے تھے کہ بیعت کر لی جائے۔بعض اوقات ان کے اس رویہ سے والد صاحب چڑ بھی جایا کرتے تھے مگر یہ باز نہیں آتے تھے۔چنانچہ میرے سامنے بھی کئی بار حضرت والد صاحب نے ان کو سرزنش کی۔حضرت والد صاحب فرمایا کرتے تھے کہ ان کے علاوہ اور بھی بھی بہت سے دوست مجھے بیعت کرنے کے لیے کہتے رہتے ہیں مگر میرا سب کو یہی جواب تھا کہ میں حضرت والد صاحب یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خوب جانتا ہوں، وہ بے شک اللہ تعالیٰ کے مرسل اور نبی ہیں مگر میری حالت ایسی نہیں کہ بیعت کو نبھا سکوں اور اسی لیے میں ان کی بیعت نہیں کرتا۔“ ا روز نامه الفضل ربوه ۲۲/ اپریل ۱۹۷۳ء 166