ابنِ سلطانُ القلم — Page 42
ابن سلطان القلم ~ 42 - ہے۔”سلطان احمد اس ٹھاٹھ باٹھ اور سازو سامان کا عادی نہیں چنانچہ اُن کے کہنے سے تمام اعلیٰ قسم کا فرنیچر اور ساز و سامان اکٹھا کر کے ایک کمرے میں مقفل کر دیا گیا۔انھوں نے رہنے کے لیے صرف ایک کمرہ منتخب کیا۔نمائش اور دکھاوا تو انھیں آتا ہی نہ تھا۔لباس اور رہائش کی طرح کھانا بھی سادہ کھاتے۔' غیرت وحمیت: مکرم احمد شجاع پاشا صاحب اپنی کتاب ”لاہور کا چیلسی“ میں تحریر کرتے ہیں: ”مرزا سلطان احمد ایک معزز سرکاری عہدہ پر فائز ہونے کے علاوہ بڑے پائے کے ادیب شاعر اور سخن فہم تھے۔جب ابٹسن (Ibbetson) نے، جو بعد میں صوبہ پنجاب کے لفٹیننٹ گورنر مقرر ہوئے، اپنی ”سینس رپورٹ“ (Report Census) لکھی تو اس میں انھوں نے مسلمانوں کے خلاف بہت زہر اگلا۔مرزا سلطان احمد نے، اگرچہ اس زمانے میں اُٹھی کے ماتحت ایکسٹرا کمشنر تھے، اس رپورٹ کے خلاف ایک مدلل اور بے ریا درشت رسالہ شائع کیا جس نے نہ ۱ انجمن صفحه ۱۳۵ از فقیر سید وحید الدین صاحب۔آتش فشاں پبلی کیشنز لاہور پورا نام: Sir Denzil Charles Jelf Ibbetson (1847-1908)۔دو دفعہ لفٹیننٹ گورنر رہے ہیں۔پہلی دفعہ ۶/ مارچ سے ۲۶ / مئی ۱۹۰۷ء تک، دوسری دفعہ ۱۲/ اگست ۱۹۰۷ سے ۲۲ جنوری ۱۹۰۸ تک۔۱۸۸۱ء کے Census کی Report انھوں نے ۱۸۸۳ء میں لکھی۔اس کا جواب صاحبزادہ صاحب نے ”صدائے الم “ کے نام سے دیا۔