ابنِ سلطانُ القلم — Page 41
ابن سلطان القلم ~ 41 ~ فصل دوم ملازمت کے دوران میں پیش آنے والے بعض واقعات سرکاری ملازمت میں انھوں نے اپنے فرائض بڑی محنت، ذہانت اور دیانت داری سے انجام دیے۔جس جگہ بھی رہے، نیک نام رہے، بالادست افسر بھی خوش، ماتحت عملہ اور اہل معاملہ عوام بھی مطمئن۔وہ اپنی ان خوبیوں کی بدولت ترقی کرتے کرتے ڈپٹی کمشنر کے عہدے تک پہنچے جو اُس زمانے میں ایک ہندوستانی کی معراج تھی۔ذیل میں آپ کی ملازمت کے دوران میں پیش آنے والے بعض واقعات کا ذکر کیا جاتا ہے جن سے آپ کے اعلیٰ اخلاق اور عظیم کردار پر بھی روشنی پڑتی ہے۔سادگی ساده لباس، سادہ طبیعت، انکسار اور مروّت اُن کے مزاج کا خاصہ تھا۔اُن کی ذات کے جو ہر اس وقت پوری طرح نمایاں ہو کر سامنے آئے جب وہ ریاست بہاولپور کے وزیر بنا کر بھیجے گئے۔کوٹھی میں داخل ہوتے ہی ملازمین سے کہا: ۱ انجمن صفحه ۱۳۵ از فقیر سید وحید الدین صاحب۔آتش فشاں پبلی کیشنز لاہور