ابنِ سلطانُ القلم — Page 13
ابن سلطان القلم ~ 13 - ~ اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر کا امتحان: مشہور صحافی جناب سید شفیع احمد صاحب محقق دہلوی کی ایک روایت کے مطابق حضرت مرزا سلطان احمد صاحب جب ای اے سی ( Extra Assistant Commissioner) کا امتحان دینے کے لیے قادیان سے لاہور تشریف لے گئے تو دوسرے امیدواروں نے آپ کا خوب مذاق اُڑایا کہ ان کو بھی امتحان کا شوق چرایا ہے۔گویا یہ تاثر قائم کیا کہ آپ کی کامیابی سراسر محال ہے۔یہ سن کر آپ نے دل میں کہا کہ میں حضرت والد صاحب کی خدمت میں دعا کی درخواست کر کے آیا ہوں اور آپ نے دعا کا وعدہ بھی کیا ہے۔خدا کرے میں کامیاب ہو جاؤں۔انھی خیالات کے ہجوم میں آپ سو گئے اور قریباً چار بجے صبح خواب دیکھا کہ حضرت صاحب تشریف لائے اور آپ کا ہاتھ پکڑ کر کرسی پر بٹھا دیا۔اس خواب کی آپ نے یہ تعبیر فرمائی کہ میں ضرور کامیاب ہو جاؤں گا اور یہی بات آپ نے تحدی کے ساتھ مذاق اُڑانے والوں سے بھی کہہ ڈالی۔چنانچہ آپ بفضلہ تعالیٰ کامیاب ہو گئے۔' رؤیا میں حضرت مسیح موعود کا آپ کو پکڑ کر کرسی پر بٹھانا اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اقدس کی دعاؤں کی برکت سے آپ ترقیات حاصل کریں گے اور اس میں کیا شک ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فیض سے ہی آپ کو تمام مناصب و مراتب حاصل ہوئے۔ا سیرت المہدی جلد سوم صفحه ۲۳۵ تا ۲۳۷