ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 278 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 278

ابن سلطان القلم ~ 278 - علاوہ ازیں محترم چودھری محمد علی صاحب نے اپنی اہم مصروفیات اور ضعف پیری کے باوصف محض از راه لطف و کرم کتاب کا دیباچہ تحریر فرما کر گراں بار احسان کیا۔اس پر خاکسار آپ کا مکرر شکر گزار ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، آمین۔اسی طرح نہایت مہربان بزرگ محترم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب نے بھی کتاب پر اپنا تبصرہ تحریر فرما کر اس حقیر کی حوصلہ افزائی فرمائی۔اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے، عمر و صحت میں برکت دے اور آپ کے فیض کو دوام بخشے ، آمین۔علاوہ ازیں مکرم k طارق احمد صاحب قادیان، مکرم طاہر احمد مختار صاحب مربی سلسلہ ربوہ اور مکرم صفدر حسین عباسی صاحب یو کے نے بعض امور میں خصوصی تعاون فرمایا۔اسی طرح فارسی کے اساتذہ مکرم محمود طلحہ صاحب اور مکرم کاشف علی صاحب نے فارسی اشعار کے ترجمہ میں مدد کی۔خاکسار ان سب احباب کا بھی بے حد شکر گزار ہے۔ان کے علاوہ بھی جن دوستوں نے کسی بھی رنگ میں خاکسار کی مدد فرمائی وہ سب بالفعل شکر یہ اور دعائے خیر کے مستحق ہیں۔خاکسار میر انجم پرویز ۲۷/مئی، ۲۰۱۹ء