ابنِ سلطانُ القلم — Page 277
، ابن سلطان القلم ~ 277 ~ اس کے بعد خاکسار نے بعض بزرگوں اور بعض علماء کی خدمت میں مسودہ پیش کیا۔سب نے پڑھ کر ضروری اصلاح فرمائی اور بیش قیمت نصائح اور مشوروں سے نوازا۔ان میں محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب، محترم صاحبزاده مرزا غلام احمد صاحب اور محترم چودھری محمد علی صاحب ” مضطر بھی شامل ہیں جو اس وقت دنیائے فانی سے کوچ کر چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقامات سے سر فراز فرمائے، آمین۔اسی طرح دیگر بزرگان و علماء، جنھوں نے کتاب کو پڑھ کر خاکسار کی رہنمائی اور مدد فرمائی، ان میں محترم مولانا عطاء المجیب راشد صاحب امام مسجد فضل لندن، محترم مرزا ناصر انعام صاحب پر نسپل جامعہ احمدیہ یو کے ، محترم مولانا اسفندیار منیب صاحب انچارج شعبہ تاریخ احمدیت، محترم ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب، محترم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب، محترم مولانا طارق احمد حیات صاحب، محترم شکیل احمد خان صاحب استاد تاریخ وسیرت جامعہ احمدیہ ربوہ، محترم انور اقبال ثاقب صاحب استاد جامعہ احمد یہ گھانا اور محترم سید عمران احمد شاہ صاحب ریسرچ سیل ربوہ شامل ہیں۔خاکسار ان تمام بزرگان و علماء کا تہ دل سے ممنون ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر سے نوازے اور ان کے علم و فضل میں بے پناہ برکت عطا فرمائے۔آمین