ابنِ سلطانُ القلم — Page 236
ابن سلطان القلم ~ 236 ۲۶۔سراج الاخلاق یہ کتاب بھی دراصل صاحبزادہ صاحب کے ۲۱ مضامین کا مجموعہ ہے جس کے کل ۱۵۵ صفحات ہیں۔اس مجموعہ کو بھی مولوی سید ممتاز علی صاحب نے ترتیب دے کر ۱۹۰۳ء میں رفاہ عام سٹیم پریس لاہور سے طبع کروایا۔اس مجموعہ میں شامل مضامین کی فہرست کتاب کے آخر میں آپ کے مضامین کی فہارس میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔۲۷- خیالات: ۳۴۰ صفحات پر مشتمل یہ کتاب ان مضامین مختلفہ کا مجموعہ ہے جو مختلف معروف رسائل میں وقتاً فوقتاً زیب اشاعت ہوتے رہے۔اِن رسائل میں مخزن، دکن ریویو، زمانہ، اُردوئے معلی، منتقلی، تہذیب اور عصر جدید شامل ہیں۔جون ۱۹۰۷ء میں یہ مجموعہ رفاہِ عام اسٹیم پریس لاہور میں طبع ہو کر شائع ہوا۔اس مجموعہ میں کل ۲۹ مضامین شامل ہیں، جن کی الگ فہرست کتاب کے آخر میں آپ کے مضامین کی فہارس میں دی گئی ہے۔۲۸- مکتوبات اكبر: یہ کتاب ہر چند محترم صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کی اپنی تصنیف نہیں لیکن آپ نے اسے ترتیب دے کر شائع کروایا اور اس کا دیباچہ رقم فرمایا ہے۔