ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 230 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 230

ابن سلطان القلم ~ 230 ~ صاحب میر منشی نواب لفٹننٹ گورنر بہادر پنجاب کی نذر کیا ہے۔اس اس رسالے۔کے چند مضامین درج ذیل ہیں : اعتباری تقسیم، ایک جامع مانع اصولِ اخلاق اور تمیزی قاعدہ، قاعدہ تمیزی کی حد وسعت، قاعدہ تمیزی کا ثبوت کیا ہے، انتباہی آوازوں اور دیگر صداؤں میں امتیاز، قاعده تمیزی کا خارجی واقعات سے مقابلہ ، ہماری اعلیٰ ضرورت اور ہمارا راز زندگی، ضرورت من حیث الاخلاق، ایک باطنی مشیر ، اجتہاد مشیر باطنی، ضمیر کی اجتہادی نظیریں، اجتہادی نظیروں کا نتیجہ ، ہمارا ضمیر اور لغزش، یہ کیونکر معلوم ہو کہ ہمارا ضمیر ماؤف ہے، ماؤف ضمیر صحیح المزاج کیونکر ہو، انسانی ضمیروں کی ترتیب، درجے اور طریق عمل وغیرہ۔۲۰۔نظم خیال: ۷۲ صفحات پر مشتمل یہ رسالہ مطبع کرشن چند ر لاہور سے شائع ہوا۔اگر چہ سنہ اشاعت تحریر نہیں تاہم سرورق پر لکھا ہے کہ مرزا سلطان احمد مصنف فرحت، اخلاق ،احمدی، رفیق، صدائے الم ، دلنواز، بزم خیال، یاد گار حسین، صداقت، دلسوز وغیرہ۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا سنہ اشاعت مذکورہ کتب کے بعد کا ہے۔کتاب کے سرورق پر تحریر ہے: ” اختلاف خیالات برا عمل نہیں لیکن ایک اختلاف خیال سے دشمن بن جانا ایک بُرا عمل ہے۔“ اس مختصر جملہ کتاب کے مضمون کو سمو دیا گیا ہے۔پہلے اس موضوع پر بحث کی گئی ہے کہ اس کائنات میں