ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 231 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 231

ابن سلطان القلم ~ 231 ~ اختلاف ایک طبعی چیز ہے اور اس میں صانع کی عجیب اور نادر حکمتیں ہیں اور اگر اختلاف نہ ہو کیا کیا نقائص اور مشکلات ہو سکتی ہیں۔پھر یہ بتایا ہے کہ جب کارخانہ عالم کی ترتیب اور صورت یکساں نہیں تو طبائع کا اختلاف بھی ایک ضروری امر ہے، اسی لیے خالق نے ہر انسان کی طبیعت اور مذاق ایک دوسرے سے مختلف بنایا ہے۔پھر بتایا کہ جیسے سب طبائع کا آپس میں مختلف ہونا ضروری ہے ایسے ہی ایک طبیعت کے خیالات اور قیاسات کا مختلف اسباب کے نتیجہ میں تبدیل ہو جانا بھی ضروری ہے۔پھر یہ بتایا کہ مختلف خیالات اور قیاسات کے نتائج صحیحہ میں تو حد ضروری ہے۔پھر اظہارِ خیالات کی حدود و قیود، اختلاف خیالات کی سود مندی، اختلاف خیالات اور اولوالعزمی میں نسبت، اختلاف خیالات کے اظہار کا طریقہ ، اختلاف خیالات اور عمل باہمی کے موضوعات پر بحث کی ہے۔ابراہیم ذوق کا ایک شعر بہت خوب ہے ؎ گلہائے رنگا رنگ سے ہے زینت چمن اے ذوق! اس جہاں کو ہے زیب اختلاف سے ۲۱- بزمِ خیال حصہ اول (ناول): ناول نگار خود دیباچہ ناول میں تحریر کرتے ہیں: ” یہ ناول اس غرض سے نہیں لکھی گئی کہ اس کے مصنف کا نام ناولسٹوں کی فہرست میں لکھا جائے۔اس کی تدوین سے یہ غرض ہے کہ دلچسپ قصوں اور دلآویز