ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 228 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 228

ابن سلطان القلم ~ 228 ~ اسلام سے ناواقفیت پر دلالت کرتی ہے، مگر ہم اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ ان کی رائے کو مذہب اسلام اور اصولِ اسلام کے موافق نہیں، مگر مسلمانوں کی موجودہ حالت کے موافق ہے۔پھر آپ نے مسلمانوں کی موجودہ حالت کا نقشہ کھینچ کر اُن کو اسلامی تعلیم کے مطابق اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنے اور اسلامی تاریخ کی اعلیٰ اقدار و روایات کو زندہ کرنے کی تحریک کی ہے۔دوسرے باب میں آپ نے مسٹر ابٹسن (Ibbetson) کی نکتہ چینیوں کے مسکت اور مدلل جوابات دیے ہیں اور قرآن و احادیث سے حقیقی تعلیم پر روشنی ڈالی ہے۔۱۷۔ملت اور معاملات قومی: -12 اسلام کی ۸۲ صفحات کا یہ رسالہ ۱۹۲۷ء میں روز بازار الیکٹرک پریس ہال بازار امرتسر میں طبع ہو کر شائع ہوا۔اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ تنزیل اقوام کا موجب کون کون سے اسباب ہوتے ہیں اور ملتِ اسلامیہ کے اعمال میں کیا کچھ کمیاں واقع ہو گئی ہیں جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔اسی ضمن میں لکھا ہے کہ ہماری فطرت کے دو ہی حصے ہیں: ایک حصہ وجدانی اور دوسرا معاشی۔مذہبی قوانین میں اسے حقوق اللہ اور حقوق العباد کہتے ہیں۔دنیا معاملات کا نام ہے۔صحت معاملات کا معیار یہ نہیں کہ کسی ڈر یا مجبوری کی صورت میں کسی قول یا معاہدے کو پورا کر دیا جائے