ابنِ سلطانُ القلم — Page 227
ابن سلطان القلم ~ 227 - کوئی عاقل کرے آگاہ، تم میں یہ خرابی ہے تو گوش دل سے اس کو سن کے اس کی انتہاد دیکھو یہ لازم ہے کہ اس کو دل میں نقش کالحجر کر لو اگر دیوار پر فقرہ نصیحت کا لکھا دیکھو پڑی منجھدار میں ہے ڈگمگاتی قوم کی کشتی توکل بر خدا ہے ، ناخدا کا حوصلہ دیکھو ہر اک جانب سے ذلت اور مصیبت کی چڑھائی ہے گھرا کن کن مصائب میں ہے اپنا قافلہ دیکھو ۱۲ صدائے الم : -17 الم: لگے ہیں بے عدد کشتوں کے پشتے سامنے اپنے بتائیں کس کو اور کس سے کہیں یہ ماجرا دیکھو ۵۸ صفحات پر مشتمل یہ رسالہ اپریل ۱۸۸۶ء میں وکٹوریہ پریس لاہور سے شائع ہوا۔اس مختصر رسالہ میں صاحبزادہ صاحب نے مسٹر ابٹسن (Ibbetson) صاحب بہادر کمشنر مردم شماری پنجاب کی ان نکتہ چینیوں کا جواب دیا ہے جو انھوں نے اپنی مردم شماری کی رپورٹ میں اسلام پر کی تھیں۔کتاب کے دو ابواب ہیں۔پہلے باب میں آپ نے مسٹر ابٹسن (Ibbetson) صاحب کے اعتراضات درج کر کے لکھا ہے کہ اسلام کے بارہ میں ان کی رائے اُن کی ~