ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 215 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 215

ابن سلطان القلم ~ 215 - ~ ہے کہ اخلاقی، تمدنی اور معاشرتی اعتبارات سے نماز کا کیا اثر ہے؟ اور اغیار کے مقابلہ میں نماز کا کیا اثر ہے؟ یہ کتاب ۲ جون ۱۹۱۲ء کی تصنیف ہے اور دسمبر ۱۹۱۲ء کو افضل المطابع پریس مراد آباد سے شائع ہوئی۔۵- جبر و قدر ۵۴ صفحات پر مشتمل یہ رسالہ مطبع روز بازار الیکٹرک پریس بازار امرتسر میں زیور طباعت سے آراستہ ہوا۔اس رسالہ میں صاحبزادہ صاحب نے جبر و قدر کے مسئلہ پر مذاہب دنیا سے الگ ہو کر بحث کی ہے اور بتایا ہے کہ انسانی زندگی کے حالات و واقعات پر غور کرنے سے کیا نتائج نکلتے ہیں۔آپ نے لکھا ہے کہ ہم ایک حد تک مختار بھی ہیں اور اس حد سے نکل کر مجبور بھی۔تخیل اور ارادہ میں مختار ہیں، لیکن تحمیل تخیل در تکمیل ارادہ کے بعض حصوں میں مجبور ہیں۔جس نے یہ اختیارات دے رکھے ہیں اس نے اپنے ہاتھوں میں بھی ان کی ڈوری رکھی ہے۔اور ۶- اساس الاخلاق اس ضخیم کتاب کے ۷۴۳ صفحات ہیں۔اٹھارہ صفحات کا دیباچہ اس کے علاوہ ہے۔روز بازار سٹیم پریس امرتسر سے طبع ہوئی۔صاحبزادہ صاحب ای اے سی اُس وقت ممبر مال ریاست بہاولپور تھے۔