ابنِ سلطانُ القلم — Page 214
ابن سلطان القلم ~ 214 ~ نبوت: ۱۹۱۸ء میں کاشی رام پریس لمیٹڈ لاہور میں طبع ہوئی اور اس کے ۵۶ صفحات ہیں۔اس کتاب میں نبوت کے بارہ میں مباحث بیان کیے گئے ہیں۔اُمتِ واحدہ اور امتِ وسطی سے کیا مراد ہے؟ کل امتوں کے نبی، نبیوں کی درجہ بندی، اقسام نبوت، شروع ہی میں کیوں ایک نبی نہ بھیجا گیا اور نبوت و الہام کی ضرورت وغیرہ جیسے اہم سوالات اُٹھائے گئے ہیں اور ان پر بحث کی گئی ہے۔نیز اس رسالہ میں ختم نبوت کے مسئلہ پر بھی بات کی گئی ہے۔- الصلوة: ۸۸ صفحات پر مشتمل اس کتابچہ میں محترم صاحبزادہ صاحب نے نماز کو موضوع بنایا ہے۔آپ نے بیان کیا ہے کہ تمام مذاهب باوجود چند در چند اختلافات کے ذاتِ صمدی کا اعتراف کرتے ہیں اور تمام مذاہب میں دعا اور عبادت کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا ہے۔دعا کیوں کی جاتی ہے؟ عبادت اور دعا کے دنیا میں کس قدر طریقے ہیں؟ دعا پر ہونے والے اعتراضات اور ان کے جوابات وغیرہ موضوعات پر بحث کرنے کے بعد اسلامی عبادت اور اس کی جامعیت پر قلم اُٹھایا ہے۔ازاں بعد نماز اور اس کے ارکان کی فلاسفی، اوقاتِ خمسہ کی حکمت اور نماز کے دیگر مسائل میں کیا سے زیادہ کیوں‘ کے سوال کو اُٹھا کر نہایت خوبصورت اور پر حکمت جوابات دیے ہیں۔پھر آخر میں بیان کیا