ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 206 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 206

ابن سلطان القلم ~ 206 ~ گاه به سلطان باشی گاہ باشی بہ فقیر“ اس مصرع میں سلطان سے مراد حضرت مرزا سلطان احمد صاحب ہیں اور فقیر سے مراد جناب فقیر افتخار الدین صاحب ہیں۔' جناب اکبر الہ آبادی کی رائے: لسان العصر جناب اکبر حسین اکبر الہ آبادی آپ کے کس درجہ مداح تھے؟ اس کا اندازہ ان مکتوبات سے ہو سکتا ہے، جو انھوں نے حضرت صاحبزادہ صاحب کے نام رقم فرمائے۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے یہ مکتوبات قادیان سے مکتوبات اکبر“ کے نام سے شائع کر دیے تھے۔ان کے دوسرے ایڈیشن کا اعزاز ”نیا اداره ۱۵ سرکلر روڈ لاہور“ کو نصیب ہوا۔(1) جناب اکبر الہ آبادی صاحب نے اپنے ۱۸؍ فروری ۱۹۱۲ء کے مراسلہ میں تحریر کیا: ”آپ کی کثرت معلومات اور زور قلم اور بلند خیالی اور عارفانہ طبیعت آپ کے لیے بڑی نعمتیں ہیں۔“ (صفحہ ۲۳) (۲) ۲۴ جنوری ۱۹۱۳ء کے مکتوب میں لکھا: میں آپ کو نیاز نامہ لکھنا چاہتا تھا۔ایک مضمون تصوف کی نسبت بہت اچھا تھا اور حال میں کسی اخبار میں آپ کا ایک عمدہ مضمون دیکھ کر آپ کے ثبات قدم اور صحیح الخیالی پر خوش ہوا تھا۔اس کی داد دینی تھی اگرچہ آپ کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔جس طرح ایک تندرست جوان اپنی تندرستی کا احساس ا غیر مطبوعہ آپ بیتی، غلام رسول مہر ص ۱۱-۱۳، بحوالہ علامہ اقبال اور غلام رسول مہر کے روابط