ابنِ سلطانُ القلم — Page 193
ابن سلطان القلم ~ 193 - ~ اور مؤلفوں کی کتابیں جو گمنام اور مثل گمنام کے ہو چکی تھیں وہاں بڑے آب و تاب سے چھاپی جارہی ہیں۔ان کے ذخیرہ تصانیف کی طرف سے کسی کو بھی تاحال توجہ کی توفیق نہیں ہوئی۔“ (سیاست جدید کانپور) معاصر محترم ”سیاست جدید کا یہ شذرہ نہ کسی مزید تائید کا محتاج ہے توضیح و تشریح کا۔خدمت زبان قومی کے سلسلہ میں ہماری ذمہ داریت اور فرض شناسی کی شومی که زبانِ اُردو کے ایک محسن و مربی کے بارے میں بھی سرحد پار کے پرستارانِ اُردو ہی کو ہمیں کچوکا دینے کی ضرورت محسوس ہوئی۔لہذا ہم نے اسے بغیر کسی مزید تبصرے کے (پاکستان میں حکومت کی سرپرستی قائم اور جاری تصنیف و تالیف کے جید اداروں (ادارہ ثقافت اسلامیہ مجلس ترقی ادب، انجمن اردو اور گلڈ کتاب گھر) کی توجہ اور آگہی کے لیے من و عن نقل کر دیا ہے۔اس امید پر کہ یہ علمی ٹہوکا کارگر ثابت ہو گا اور مستقبل ریب ہی میں ان میں سے کسی ایک کو ان نوادراتِ ادب کی اشاعت جدید کی توفیق مل جائے گی۔اللہ کرے!' ا ہفت روزہ لاہور۔۹ر اگست ۱۹۶۵ء صفحه ۵