ابنِ سلطانُ القلم — Page 192
ابن سلطان القلم ~ 192 ~ یہ ہیں حضرت مرزا سلطان احمد صاحب سلیس سلیس اور عام فہم نثر میں مذہبیات، اخلاقیات، معاشیات اور ایسے ہی دیگر متعدد موضوعات پر بے شمار کتابیں لکھنے والے اور پرانی اقدار کو قائم رکھتے ہوئے نئی نظم کے پیش روؤں کی صف اول کے شاعر۔اُردو کا ایک بھلایا ہوا صاحب قلم: سیاست جدید آپ کے بارہ میں لکھتا ہے : اس بیسویں صدی کے شروع کے ہیں سالوں میں اُردو کے کسی بھی قابل ذکر رسالہ کو اُٹھا کر دیکھ لیجیے اس کے مضمون نگاروں میں ایک نام مرزا سلطان احمد کا ضرور نظر آئے گا۔عمومی، علمی وفلسفیانہ موضوعوں پر قلم اُٹھاتے تھے۔اُن کے مضامین عام اور عوامی سطح سے بلند اور سنجیدہ مذاق والوں کے کام کے ہوتے تھے۔رسالہ الناظر مشہور زمانہ کانپور ادیب الہ آباد، مخزن لاہور، پنجاب لاہور وغیرہ میں اُن کی گلکاریاں نظر آتی تھیں۔رفتہ رفتہ اُردو والوں نے انھیں بالکل ہی بھلا دیا۔اُن کے قلم سے چھوٹی بڑی بہت سی کتابیں نکلی تھیں جن کی میزان چار درجن سے کم نہ ہو گی۔کسی کتاب کو اُن کے خصوصی طرزِ تحریر کے باعث قبولیت عام نصیب نہ ہوئی اور اب جب کہ پاکستان کے قیام کے بعد اس سر زمین میں اُردو کی خدمت ہو رہی ہے اور بہت پرانے مصنفوں ۱ روز نامه الفضل ۵ / اکتوبر ۱۹۹۳ء۔مضمون مولانا نسیم احمد سیفی صاحب