ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 180 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 180

ابن سلطان القلم ~ 180 ~ احباب کو مستفید فرماتے ہیں اور اردو کے تمام سر بر آوردہ رسالے آپ کے بیش بہا مضامین سے مالا مال نظر آتے ہیں۔ہم نہایت ممنون ہیں کہ آپ نے ”منروا“ کی قلمی معاونت کی طرف توجہ مبذول فرمائی ہے اور پہلا مضمون ”دل بدست آور کہ حج اکبر است“ دلی شکریے کے ساتھ زیب منرو ا کیا جاتا ہے۔“ بہار تعلیم کی کرشمہ آرائیوں کی تصویر کشی: ”ہم جناب مرزا سلطان احمد صاحب کی اس کرم فرمائی کے از حد رہین منت ہیں کہ آپ سات سمندر پار لندن میں جا کر بھی اپنے پیارے ”اقبال“ کو نہیں بھولے اور از راہِ غایت تلطف وہ مضمون مرحمت فرمایا ہے جو ملک کے ہر گوشے مین بنظر استحسان دیکھا جائے گا۔بہار کے عام احسان سے کوئی فردِ بشر نا آشنا نہیں ہے۔جب بہار کا موسم آتا ہے تو ہر درخت اور پودا فیضانِ بہار سے سر سبز و شاداب ہو جاتا ہے۔سبزہ کی افراط کا یہ عالم ہوتا ہے کہ شجر تو شجر ہجر بھی سبزہ کی دولت سے مالا مال ہو جاتے ہیں، بلکہ حضرتِ غالب کے اس قول پر بھی کہ۔سبزے کو جب کہیں جگہ نہ ملی بن گیا روئے آب پر کائی صداقت کی مہر ثبت ہو جاتی ہے۔ا رسالہ ” منروا“ امرت سر۔اگست ۱۹۰۹ء صفحه ۱۵