ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page xix of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page xix

الله الرحمن الرحيم ابن سلطان القلم اللہ تعالیٰ کا بے حد کرم اور احسان ہے کہ اس نے اس عاجز کو سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے تین بیٹوں (حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب اور حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب) کو دیکھنے اور ان سے ملنے کی سعادت عطا فرمائی اور ایسا ہی ممکن ہو سکتا تھا کیونکہ حضرت مسیح پاک علیہ السلام کی پہلی شادی سے عطا ہونے والے دونوں بیٹے یعنی حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب اور حضرت صاحبزادہ مرزا فضل احمد صاحب تو اس عاجز کی ولادت سے بہت پہلے ہی اس دنیائے فانی سے رخصت ہو چکے تھے۔رض اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے مکرم و محترم میر انجم پرویز صاحب مربی سلسلہ لندن کو کہ انھوں نے حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کے بارہ میں اپنی زیر تالیف بہت ہی گراں قدر کتاب ”ابن سلطان القلم “ مجھے پڑھنے کے لیے دی اور اس کتاب نے تو گویا میری حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب سے ایک طرح کی ملاقات کروادی ہے۔فجزاہ اللہ تعالی احسن الجزاء۔اس سے قبل ان کے بارہ میں اس قدر معلومات اور کو ائف میرے علم میں نہ تھے۔V