ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page xviii of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page xviii

iv اردو ادب میں آپ کا بہت بڑا نام ہے لیکن از بس افسوس کی بات ہے کہ تاریخ ادب میں آپ کے نام کو یکسر فراموش کر دیا گیا ہے۔ایک دفعہ پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے معروف ادبی شخصیات کی کتب دوبارہ شائع ہوئیں۔اس کا تذکرہ آل انڈیا ریڈیو پر ہو رہا تھا۔خاکسار نے وہ پروگرام خود سنا ہے، جس میں بڑی حیرت اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اتنے گراں پایہ شخص کو فراموش کر دیا گیا ہے۔دنیا نے آپ کو بھلا دیا لیکن ہمیں آپ کی یاد اور آپ کے تذکرے کو ہمیشہ زندہ رکھنا چاہیے۔اس کا ایک طریق یہ ہے کہ آپ کے گرانقدر مضامین اور گنجینۂ معنی کتب کو جمع کر کے دوبارہ شائع کیا جائے۔کاش! کوئی اس اہم کام کا بیڑا اُٹھا سکے۔عزیزم میر انجم پرویز نے آپ کے حالات زندگی کو پہلی دفعہ یکجا کرنے کی سعادت پائی ہے۔میں نے اس کتاب کے مسودے کو پڑھا ہے اور میرے نزدیک یہ جماعتی لٹریچر میں ایک اچھا اضافہ ہے۔اللہ تعالیٰ عزیزم کی اس خدمت کو قبول فرمائے، جزائے خیر سے نوازے اور آئندہ انھیں مزید خدمات کی توفیق عطا فرمائے۔آمین خاکسار عمری (دستخط محترم چودھری محمد علی صاحب مضطر) ۲۰ فروری، ۲۰۱۵ء