ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 161 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 161

ابن سلطان القلم ~ 161 - ~ ششم علمی و ادبی زندگی اور علمی خدمات فصل اول عظیم علمی و ادبی قد و قامت کے حامل: حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کو اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی صلاحیتوں سے نواز رکھا تھا۔آپ اُردو زبان کے ایک بلند پایہ مصنف اور عظیم المرتبہ مضمون نگار تھے۔آپ کا قلم بہت رواں اور زبان نہایت شستہ اور اعلیٰ تھی۔ساٹھ کے مشتمل قریب آپ کی تصنیفات ہیں جو مختلف موضوعات اور متنوع معلومات پر ہیں۔تصنیفات کے علاوہ آپ کے سینکڑوں مضامین مختلف علمی و ادبی جرائد و مجلات کی زینت بنتے رہے۔یہ تصنیفات اور مضامین نہ صرف آپ کی فصاحت و بلاغت اور زبان دانی پر دلالت کرتے ہیں بلکہ آپ کی وسعتِ علمی، بالغ نظری، نکتہ دانی اور کثرت نگاری پر بھی شاہد ناطق ہیں۔آپ نے جس موضوع پر بھی قلم اُٹھایا اس پر ایسے علمی، فلسفیانہ اور مدلل رنگ میں بحث کی ہے کہ جس کو دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اتنا