ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 160 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 160

~ ابن سلطان القلم ~ 160 مثال کے عرض کیا گیا ہے۔نیز ایک اور عرض بھی ضروری ہے کہ جہاں خاکسار نے یہ لکھا ہے کہ ”بیان کیا مرزا سلطان احمد صاحب نے بواسطہ مولوی رحیم بخش صاحب ایم اے۔“ اس سے مطلب یہ ہے که مولوی صاحب موصوف کو میں نے کوئی معین سوال دے کر مرزا صاحب موصوف کے پاس بھیجا اور اُس کا جواب مرزا صاحب کی طرف سے دیا گیا وہ نقل کیا گیا اور جہاں مولوی صاحب کی طرف سے روایت کو منسوب کیا ہے وہاں میرے کسی معین سوال کا جواب نہیں بلکہ جو مرزا صاحب نے دوران گفتگو میں مولوی صاحب کو کوئی بات بتائی وہ نقل کی گئی ہے۔قادیان (۴۲) بیان کیا مجھ سے مرزا سلطان احمد صاحب نے بواسطہ مولوی رحیم بخش صاحب ایم اے کہ ایک دفعہ قادیان میں ہیضہ پھوٹا اور چوہڑوں کے محلہ میں کیس ہونے شروع ہوئے۔دادا صاحب اُس وقت بٹالہ میں تھے۔یہ خبر سُن کر آگئے اور چوہڑوں کے محلہ کے پاس آکر ٹھہر گئے اور چوہڑوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور اُن کو تسلی دی اور پھر حکم دیا کہ قادیان کے عطار آملہ ، کشئے ، گڑ ( یعنی قند سیاہ لیتے آویں اور پھر اُن کو مٹی کے بڑے بڑے برتنوں میں ڈلوا دیا اور کہا کہ جو چاہے گڑ والا پیے اور جو چاہے نمک والا ہیے۔کہتے ہیں دوسرے دن مرض کا نشان مٹ گیا۔********