ابنِ سلطانُ القلم — Page 151
ابن سلطان القلم ~ 151 - بھی کہ یہ وہی شخص ہے جس نے خلاف شہادت دی تھی مگر انھوں نے اس کی کوئی پروا نہیں کی۔ایسی ایسی اور بھی کئی مثالیں ہیں۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ دادا صاحب کی بلند ہمتی اور وسعت حوصلہ مشہور ہے۔(۲۵) بیان کیا مجھ سے مرزا سلطان احمد صاحب نے کہ دادا صاحب شعر بھی کہا کرتے تھے اور تحسین تخلص کرتے تھے۔چنانچہ اُن کے دو شعر مجھے یاد ہیں۔اے وائے کہ ما به ما چه کردیم کردیم ناکردنی ہمہ عمر درد سر من مشو طبيا ! ایں دردِ دل است درد سر نیست خاکسار عرض کرتا ہے کہ دادا صاحب کے بعض شعر حضرت صاحب نے بھی نقل کیے ہیں اور مرزا سلطان احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک دفعہ اُن کا کلام جمع کر کے حافظ عمر دراز صاحب ایڈیٹر ”پنجابی“ اخبار کو دیا تھا۔مگر وہ فوت ہو گئے اور پھر نہ معلوم وہ کہاں گیا۔نیز مرزا سلطان احمد صاحب نے بیان کیا کہ تایا صاحب بھی شعر کہتے تھے۔اُن کا تخلص مفتون تھا۔نیز بیان کیا کہ ایک دفعہ ایک ایرانی قادیان میں آیا تھا۔وہ دادا صاحب سے کہتا تھا کہ آپ کا فارسی کلام ایسا ہی فصیح ہے جیسا فصیح ایرانی شاعروں کا ہوتا ہے۔