ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 152 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 152

(۲۶) ~ ابن سلطان القلم ~ 152 بیان کیا مجھ سے مرزا سلطان احمد صاحب نے بواسطہ مولوی رحیم بخش صاحب ایم اے کہ ایک دفعہ بٹالہ کے ایک ہندو حجام نے دادا صاحب سے کہا کہ میری معافی ضبط ہو گئی ہے۔آپ ایجرٹن صاحب فنانشل کمشنر سے میری سفارش کریں۔دادا صاحب اُسے اپنے ساتھ لاہور لے گئے۔اُس وقت لاہور کے شالامار باغ میں ایک جلسہ ہو رہا تھا۔دادا صاحب نے وہاں جا کر جلسہ کی کارروائی ختم ہونے کے بعد ایجرٹن صاحب سے کہا کہ آپ اس شخص کا ہاتھ پکڑ لیں۔صاحب گھبرایا کہ کیا معاملہ ہے مگر دادا صاحب نے اصرار سے کہا تو اُس نے ان کی خاطر اس حجام کا ہاتھ پکڑ لیا۔اس کے بعد دادا صاحب نے صاحب سے کہا کہ ہمارے ملک میں دستور ہے کہ جب کسی کا ہاتھ پکڑ لیتے ہے ہیں تو پھر خواہ سر چلا جائے چھوڑتے نہیں۔اب آپ نے اس کا ہاتھ پکڑا اس کی لاج رکھنا۔پھر کہا کہ اس کی معافی ضبط ہو گئی ہے۔کیا معافیاں دے کر بھی ضبط کیا کرتے ہیں؟ اس کی معافی بحال کر دیں۔ایجرٹن صاحب نے اس کی مسل طلب کر کے معافی بحال کر دی۔مرزا سلطان احمد صاحب نے بیان کیا کہ یہی ایجرٹن صاحب بعد میں پنجاب کا لفٹنٹ گورنر ہو گیا۔(۲۷) بیان کیا مجھ سے مرزا سلطان احمد صاحب نے بواسطہ مولوی رحیم بخش صاحب ایم اے کہ دادا صاحب میں خود داری بہت تھی۔ایک دفعہ رابرٹ