ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 120 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 120

ابن سلطان القلم ~ 120 ~ منشی نبی بخش صاحب پٹواری کو ہمارے قادیان کے احباب اکثر جانتے ہیں، کیونکہ وہ اپنی عمر کے آخری حصے میں قادیان میں خان بہادر مرزا ހނ 166 سلطان احمد صاحب کے مختار اور ان کی طرف سربراہ نمبر دار بھی رہے ہیں۔انھی ایام میں خود خان بہادر مرزا سلطان احمد صاحب کو بھی عیسائیوں سے قلمی جنگ کا شوق پیدا ہو گیا تھا۔چنانچہ مرزا صاحب بھی اخبار نور افشاں کے جواب میں لمبے لمبے مضامین بنگلور کے اخبار منشور محمدی میں لکھا کرتے تھے۔یہ شوق ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اتباع میں پیدا ہوا تھا، کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قلمی جنگ کا بھی اعلان ہو چکا تھا اور منشورِ محمدی کے صفحات آپ کے مضامین کے رہین منت ہیں۔حضرت مرزا سلطان احمد صاحب کو عیسائیوں سے قلمی جنگ کا شوق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اتباع میں ہو ا تھا۔اس بات کا مزید ثبوت حضرت مولانا یعقوب علی عرفانی صاحب کے اس بیان سے بھی ہوتا ہے جس میں آپؐ فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بدء شباب کے ساتھ ہی عیسائی مذہب کے حملوں سے واقف ہو چکے تھے اور چونکہ یہ اس زمانہ کی بات ہے جبکہ مرزا سلطان احمد صاحب آپ کے گھر میں پیدا ہوئے۔اس لیے مرزا سلطان احمد صاحب کی زندگی کے ابتدائی زمانہ میں یہ نظر آتا ہے کہ حضرت اقدس بڑے جوش اور جرات سے عیسائی مذہب کے خلاف قلم اُٹھا رہے ہیں۔چنانچہ مرزا سلطان احمد صاحب کا بیان ہے کہ: حیات احمد ، جلد اول صفحہ ۳۶۹۔جدید ایڈیشن