ابنِ سلطانُ القلم — Page 94
ابن سلطان القلم ~ 94 ~ فصل چهارم والد ماجد کا غیر معمولی احترام ہمیشہ ادب اور تعظیم کو ملحوظ رکھا: حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب اپنے والد ماجد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بے حد عزت و احترام کرتے تھے اور آپ کی شان میں ذرا سی گستاخی بھی پسند نہ فرماتے تھے۔شاید اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو قبول احمدیت کی توفیق عطا فرمائی۔آپ کی سیرت کا یہ نمایاں وصف آپ کی فطری سعادت مندی اور نیک طینتی پر دلالت کرتا ہے۔آپ کی اس خوبی کا ذکر کرتے ہوئے روزنامہ الفضل لکھتا ہے: باوجود بے حد خطرناک اور پیچیدہ حالات میں سے گزرنے کے جن میں شیطان کو اپنی شرارت کا بہت کچھ موقع مل سکتا ہے انھوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شان میں کبھی کوئی بے ادبی کا کلمہ نہ کہا۔بلکہ ہمیشہ پوری طرح ادب اور تعظیم کو ملحوظ رکھا۔حتی کہ بعض ایسے مواقع پر جبکہ کسی فتنہ جو اور شرارت پسند نے ان کی حمایت کے پردہ میں حضرت مسیح موعود عليه الصلوۃ والسلام کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کیا تو انھوں نے بڑی