ابنِ سلطانُ القلم — Page 77
ابن سلطان القلم ~ 77 - ~ انھوں نے دسمبر ۱۹۳۰ء میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر رض کر لی اور اس طرح حضرت مصلح موعود کے ذریعہ حضرت مسیح موعود کے تین زندہ صلبی و روحانی بیٹوں (حضرت مصلح موعود، حضرت علیہ السلام مرزا بشیر احمد صاحب اور حضرت مرزا شریف احمد صاحب) میں مرزا سلطان احمد صاحب کا بھی اضافہ ہو گیا۔عجیب بات یہ ہے کہ خود مرزا سلطان احمد صاحب کو بھی مدتوں قبل بذریعہ رویا یہ بتایا گیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کھڑے ہیں اور وہ بھی حضور علیہ السلام کے پاس ہیں اور وہاں ایک جگہ پر چار کرسیاں بچھی ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ سے کہا کہ ایک کرسی پر تم بیٹھ جاؤ۔“۔حضرت مصلح موعود ” بیان فرماتے ہیں: میں خدا تعالیٰ کے فضل سے کئی رنگ میں تین کو چار کرنے والا ہوں۔166 (۱) اول اس طرح کہ مجھے سے پہلے مرزا سلطان احمد صاحب، مرزا فضل احمد۔صاحب اور بشیر اول پیدا ہوئے اور چوتھا میں ہوا۔(۲) دوسرے اس طرح کہ میرے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین بیٹے ہوئے اور اس طرح میں نے ان تین کو چار کر دیا۔یعنی مرز امبارک احمد ، مرزا شریف احمد ، مرز ابشیر احمد اور چوتھا میں۔ا تاریخ احمدیت جلد اول صفحه ۲۹۰،۲۹۱