ابنِ سلطانُ القلم

by Other Authors

Page 73 of 298

ابنِ سلطانُ القلم — Page 73

ابن سلطان القلم ~ 73 ~ حضرت مصلح موعود بیان اسی حوالے سے مزید فرماتے ہیں: ”مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کو بعض لوگ تبلیغ کرتے رہتے تھے۔جب ان کی سمجھ میں بات آگئی تو انھوں نے کہا کہ اب اور تو کوئی روک نہیں ، صرف رم آتی ہے کہ چھوٹے بھائی کی بیعت کروں اور چھوٹے بھائی کے ہاتھ میں ہاتھ دوں۔انھوں نے کہا کہ نہیں تو لاہور والوں کی جماعت میں ہی شامل ہو جائیں، تو انھوں نے کہا کہ وہاں تو میں شامل نہیں ہوتا، یہ کڑوا گھونٹ پی لوں گا۔آخر وہ بیعت پر آمادہ ہوئے۔بیعت کے بعد آپ کا اخلاص: حضرت مرزا سلطان احمد صاحب نے بیعت کے بعد اپنے قول وفعل سے انتہائی اخلاص اور اطاعت کا نمونہ پیش کیا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کے اس مخلصانہ کردار کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ” بیعت کے بعد میں یہ دیکھتا رہا کہ ان کی بیعت خلوص دل سے ہے یا صرف ظاہری طور پر۔مگر میں نے دیکھا بیعت سے پہلے میرے نام جو ان کے رقعے آتے تھے ان میں ایک ایسا رنگ پایا جاتا تھا جس طرح کوئی علیحدہ ہوتا ہے مگر بیعت کے بعد میرے نام ایک دن انھوں نے ایک رقعہ لکھا۔میں نے اسے پڑھا اس کے نیچے میرزا سلطان احمد لکھا ہوا تھا مگر پڑھنے اور یہ یقین بعض اہم اور ضروری امور۔انوار العلوم جلد ۱۶، صفحہ ۲۶۳